Showing posts with label Village life. Show all posts
Showing posts with label Village life. Show all posts

Monday, February 18, 2013

چل انشاء اپنے گاؤں میں

چل انشاء اپنے گاؤں میں 


چل انشاء اپنے گاؤں میں 
یہاں الجھے الجھے روپ بہت 

پر اصلی کم ، بہروپ بہت 
اس پیڑ کے نیچے کیا رکنا 

جہاں سایہ کم ہو ، دھوپ بہت 
چل انشاء اپنے گاؤں میں 

بیٹھیں گے سکھ کی چھاؤں میں 
کیوں تیری آنکھ سوالی ہے ؟

یہاں ہر اک بات نرالی ہے 
اس دیس بسیرا مت کرنا 

یہاں مفلس ہونا گالی ہے 
چل انشاء اپنے گاؤں میں

 (ابن انشاء )