Showing posts with label Urdu poetry. Show all posts
Showing posts with label Urdu poetry. Show all posts

Monday, September 7, 2015

اے وطن، پیارے وطن


اے وطن، پیارے وطن
 پاک وطن، پاک وطن 
اے وطن پیارے وطن
اے میرے پیارے وطن

تجھ سےہےمیری تمناؤں کی دنیا پرنور
عزم میرا قوی، میرےارادےہیں غیور 
میری ہستی میں انا ہے،میری مستی میں شعور
جاں فزا میرا تخیل ہےتوشیریں ہےسخن


تو دل افروز بہاروں کا تر و تازہ چمن
تو مہکتے ہوئے پھولوں کا سہانا گلشن 
رنگ و آہنگ سے معمور ترے کوہ و دمن
تو نواریز انا دل کا بہاری مسکن

میرادل تیری محبت کا ہےجاں بخش دیار
میراسینہ تیری حرمت کاہےسنگین حصار 
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانےلگاسرمایہ تن
میرےمحبوب وطن تجھ پہ اگرجاں ہونثار

Wednesday, November 5, 2014

‏محرم‬

Embedded image permalink

چلو حسینؓ کی تقلید بھی کرے کوئی
کہ صرف سوگ منانے سے کچھ نہیں ہوگا

اٹھو کہ ہم بھی جھکا دیں کسی یزید کا سر
لہو کے اشک بہانے سے کچھ نہیں ہوگا

Couplet



دن کےہاتھوں میں فقط ایک سلگتاسورج 
رات کی مانگ ستاروں سےمزین دیکھوں

 کہیں مرجھائےہوئےپھول ہیں سچائی کے
 اورکہیں جھوٹ کےکانٹوں پہ بھی جوبن دیکھوں

شمس کی کھال کہیں کھچتی نظر آتی ہے
 کہیں سرمد کی اترتی ہوئی گردن دیکھوں


Friday, January 17, 2014

کبھی بول بھی

Urdu Poetry | کبھی بول بھی


دلِ سوختہ
کبھی بول بھی
جو اسیر کہتے تھے خود کو تیری اداؤں کے وہ کہاں گئے
جو سفیر تھے تیر ی چاہتوں کی فضاؤں کے وہ کہاں گئے
وہ جو مُبتلائے سفر تھے تیرے خیال میں
وہ جو دعویدار تھے عمر بھی کی وفاؤں کے وہ کہاں گئے
کبھی کوئی راز تو کھول بھی
کبھی بول بھی

دلِ نا خدا
کبھی بول بھی
جو تیرے سفینۂ دار و غم کے سوار تھے
جو تیرے وظیفہ ء چشمِ نم پہ نثار تھے
وہ جو ساحلوں پہ اُ تر گئے تو پھر اُس کے بعد پلٹ کے آئے کبھی نہیں
تیری لہر لہر پہ جن کے نقش و نگار تھے
کسی دن ترازوئے وقت پر
اُنہیں تول بھی
کبھی بول بھی

دلِ بے نوا
کبھی بول بھی
وہ جو تیرے نغمۂ زیرو بم کے امین تھے
جو تیرے طفیل بلندیوں کے مکین تھے
و ہ جو معترف تھے تری نگاہِ نیاز کے
تمھیں جن پہ سو سو یقین تھے
وہ چکا گئے تیرا مول بھی
کبھی بول بھی
کبھی بول بھی، دلِ سوختہ، دلِ نا خدا، دلِ بے نوا، کبھی بول بھی!

Wednesday, January 15, 2014

Urdu Couplets

Urdu Couplets


یہ نہیں کہ میری محبتوں کو کبھی خراج نہیں ملا
مگر اتفاق کی بات ہے, کوئی ہم مزاج نہیں ملا

مجھے ایسا باغ نہیں ملا, جہاں گل ہوں میری پسند کے
جہاں زندہ رہنے کا شوق ہو مجھے وہ سماج نہیں ملا

Tuesday, January 14, 2014

شرمندگی ہے ہم کو بہت ہم مِلے تمہیں

Urdu Poetry


شرمندگی ہے ہم کو بہت ہم مِلے تمہیں
تم سر بسر خوشی تھے مگر غم مِلے تمہیں

تم کو جہان شوق و تمنا میں کیا ملا
ہم بھی ملے تو درہم و برہم مِلے تمہیں

میں اُن میں آج تک کبھی پایا نہیں گیا
جاناں! جو میرے شوق کے عالم مِلے تمہیں

تم نے ہمارے دل میں بہت دن سفر کیا
شرمندہ ہیں کہ اُس میں بہت خم مِلے تمہیں

یوں ہو کہ اور ہی کوئی حوّا مِلے مجھے
یوں ہو کہ اور ہی کوئی آدم مِلے تمہیں

Friday, November 29, 2013

ماں کے آنسو

خود کش حملہ کرنے والے بچے کے نام


Monday, September 30, 2013

One Verse





امیر شہر غریبوں کو لوٹ لیتا ہے 
کبھی بحیلہ مذہب کبھی بنام وطن


Sunday, September 22, 2013

One verse




دیوار خستگی ہوں مجھے ہاتھ مت لگا 
میں گر پڑوں گا دیکھ سہارا نہ دے مجھے


Friday, September 20, 2013

Verse

Urdu Poetry



ہم پر الزام توویسے بھی ہے ایسے بھی سہی

 نام بدنام تو ویسے بھی ہے ایسے ہی سہی 




Wednesday, September 18, 2013

Lyrics

فلم کنارہ 


نام گم جاۓ گا
چہرہ یہ بدل جاۓ گا
میری آواز ہی پہچان ہے
گر یاد رہے

وقت کے ستم کم حسیں نہیں
آج ہیں یہاں کل کہیں نہیں
وقت سے پرے اگر
مل گۓ کہیں
میری آواز ہی پہچان ہے
گر یاد رہے

جو گزر گئی کل کی بات تھی
عمر تو نہیں ایک رات تھی
رات کا سرا اگر پھر ملے کہیں
میری آواز ہی پہچان ہے
گر یاد رہے

دن ڈھلے جہاں رات پاس ہو
زندگی کی لو اونچی کر چلو
یاد آے گر کبھی
جی اداس ہو
میری آواز ہی پہچان ہے
گر یاد رہے

نام گم جاۓ گا
چہرہ یہ بدل جاۓ گا
میری آواز ہی پہچان ہے
گر یاد رہے
                                                                     (گلزار )


Tuesday, September 17, 2013

Couplet

Urdu Poetry 



اس تعمیر کے کچھ بوسیدہ سنگ جو تجھ پہ گر جائیں
اس خواب کے کچھ نوکیلے خار جو تجھ کو چبھ جائیں

پھر میں پوچھوں گا بتا خواب یہ تابناک کتنا ہے
تعمیر کا اور معماروں کا تجھ کو ادراک کتنا ہے


Thursday, September 12, 2013

غزل

وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا 


وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا 

اب اس کا حال بتائیں کیا ؟

کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں 
پھر سچا شعر سنائیں کیا 

اک ہجر جو ہم کو لاحق ہے 
تا دیر اسے دہرائیں کیا 

وہ زہر جو دل میں اتار لیا 
پھر اس کے ناز اٹھائیں کیا 

کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں 
پھر سچا شعر سنائیں کیا 

اک آگ غم تنہائی کی 
جو سارے بدن میں پھیل گئی 

جب حسن ہی سارا جلتا ہو 
پھر دامن دل کو بچائیں کیا 

کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں 
پھر سچا شعر سنائیں کیا 

ہم نغمہ سرا کچھ غزلوں کے 
ہم صورت گر کچھ خوابوں کے 

یہ جذبہ شوق سنائیں کیا 
کوئی خواب نہ ہو تو بتائیں کیا 

کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں 
پھر سچا شعر سنائیں کیا 



Wednesday, September 11, 2013

کب میرا نشیمن اہل چمن گلشن میں گوارا کرتے ہیں

کب میرا نشیمن اہل چمن گلشن میں گوارا کرتے ہیں 




کب میرا نشیمن اہل چمن گلشن میں گوارا کرتے ہیں 
غنچے اپنی آوازوں میں بجلی کو پکارا کرتے ہیں 

پونچھو نہ عرق رخساروں سے رنگینی حسن کو بڑھنے دو 
سنتے ہیں کہ شبنم کے قطرے پھولوں کو نکھارا کرتے ہیں

جاتی ہوئی میت دیکھ کے بهی ،الله تم اٹھ کر آ نا سکے 
دو چار قدم تو دشمن بھی تکلیف گوارا کرتے ہیں 

اب نزاع کا عالم ہے مجھ پر تم اپنی محبت واپس لو 
جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں 

تاروں کی بہاروں میں بھی قمر تم افسردہ سے رہتے ہو
پھولوں کو تو دیکھو کانٹوں میں ہنس ہنس کے گزارا کرتے ہیں

Wednesday, September 4, 2013

Couplet

Urdu Poetry

قلم میں حلم بھی ہے ناز اور وقار بھی ہے
 اذان صبح بھی ہے شام بادہ خوار بھی ہے

 مثال حضرت آدم گناہگار بھی ہے
 حریم عصمت مریم کا پردہ دار بھی ہے

Sunday, September 1, 2013

Couplet |

Urdu Poetry



ایک لمحے میں کٹا ہے مدتوں کا فاصلہ
میں ابھی آیا ہوں تصویریں پرانی دیکھ کر



Sunday, August 25, 2013

Poetry

Urdu Couplets 


سحرکی خوشیاں منانےوالو
 سحر کےتیور بتا رہے ہیں

 ابھی تواتنی گھٹن بڑھےگی
کہ سانس لینا محال ہو گا

 جنہوں نےبستی اجاڑ ڈالی
 کبھی توان کا حساب ہو گا

Wednesday, August 14, 2013

Urdu Poetry

فیض احمد فیض 



دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیں 
جیسے بچھڑے ہوئے کعبے میں صنم آتے ہیں 

کر رہا تھا غم جہاں کا حساب 
آج تم یاد بے حساب آئے 

مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں 
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے 

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے 
جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے 

کہاں گئے شب ہجراں کے جاگنے والے 
ستارۂ سحری ہم کلام کب سے ہے 

رنگ پیراہن کا، خوشبو زلف لہرانے کا نام 
موسم گل ہے تمہارے بام پر آنے کا نام 


                                             (فیض احمد فیض )