بڑا دشوار ہوتا ہے
بڑا دشوار ہوتا ہے
ذرا سا فیصلہ کرنا
کہ جیون کہانی کو
کہاں سے یاد رکھنا ہے
کہاں سے بھول جانا ہے
اسے کتنا بتانا ہے
اسے کتنا چھپانا ہے
کہاں رو رو کے ہنسنا ہے
کہاں ہنس ہنس کے رونا ہے
کہاں آواز دینا ہے
کہاں خاموش رہنا ہے
کہاں رستہ بدلنا ہے
کہاں سے لوٹ آنا ہے
بڑا دشوار ہوتا ہے
ذرا سا فیصلہ کرنا
No comments:
Post a Comment