This blog represents the randomness in itself. It has poetry, short stories, memorable quotes from films, books and TV series and above all the reverberation of thoughts we encounter on and off.
Wednesday, December 4, 2013
Friday, November 29, 2013
ماں کے آنسو
Monday, September 30, 2013
Sunday, September 22, 2013
Friday, September 20, 2013
Verse
Urdu Poetry
ہم پر الزام توویسے بھی ہے ایسے بھی سہی
نام بدنام تو ویسے بھی ہے ایسے ہی سہی
Wednesday, September 18, 2013
Lyrics
فلم کنارہ
نام گم جاۓ گا
چہرہ یہ بدل جاۓ گا
میری آواز ہی پہچان ہے
گر یاد رہے
وقت کے ستم کم حسیں نہیں
آج ہیں یہاں کل کہیں نہیں
وقت سے پرے اگر
مل گۓ کہیں
میری آواز ہی پہچان ہے
گر یاد رہے
جو گزر گئی کل کی بات تھی
عمر تو نہیں ایک رات تھی
رات کا سرا اگر پھر ملے کہیں
میری آواز ہی پہچان ہے
گر یاد رہے
دن ڈھلے جہاں رات پاس ہو
زندگی کی لو اونچی کر چلو
یاد آے گر کبھی
جی اداس ہو
میری آواز ہی پہچان ہے
گر یاد رہے
نام گم جاۓ گا
چہرہ یہ بدل جاۓ گا
میری آواز ہی پہچان ہے
گر یاد رہے
(گلزار )
Labels:
all about poetry,
bollywood,
gulzar,
khabernaak,
lyrics for songs,
Urdu poetry
Tuesday, September 17, 2013
Couplet
Urdu Poetry
اس تعمیر کے کچھ بوسیدہ سنگ جو تجھ پہ گر جائیں
اس خواب کے کچھ نوکیلے خار جو تجھ کو چبھ جائیں
پھر میں پوچھوں گا بتا خواب یہ تابناک کتنا ہے
تعمیر کا اور معماروں کا تجھ کو ادراک کتنا ہے
Thursday, September 12, 2013
غزل
وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا
وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا
اب اس کا حال بتائیں کیا ؟
کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں
پھر سچا شعر سنائیں کیا
اک ہجر جو ہم کو لاحق ہے
تا دیر اسے دہرائیں کیا
وہ زہر جو دل میں اتار لیا
پھر اس کے ناز اٹھائیں کیا
کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں
پھر سچا شعر سنائیں کیا
اک آگ غم تنہائی کی
جو سارے بدن میں پھیل گئی
جب حسن ہی سارا جلتا ہو
پھر دامن دل کو بچائیں کیا
کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں
پھر سچا شعر سنائیں کیا
ہم نغمہ سرا کچھ غزلوں کے
ہم صورت گر کچھ خوابوں کے
یہ جذبہ شوق سنائیں کیا
کوئی خواب نہ ہو تو بتائیں کیا
کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں
پھر سچا شعر سنائیں کیا
Wednesday, September 11, 2013
کب میرا نشیمن اہل چمن گلشن میں گوارا کرتے ہیں
کب میرا نشیمن اہل چمن گلشن میں گوارا کرتے ہیں
کب میرا نشیمن اہل چمن گلشن میں گوارا کرتے ہیں
غنچے اپنی آوازوں میں بجلی کو پکارا کرتے ہیں
پونچھو نہ عرق رخساروں سے رنگینی حسن کو بڑھنے دو
سنتے ہیں کہ شبنم کے قطرے پھولوں کو نکھارا کرتے ہیں
جاتی ہوئی میت دیکھ کے بهی ،الله تم اٹھ کر آ نا سکے
دو چار قدم تو دشمن بھی تکلیف گوارا کرتے ہیں
اب نزاع کا عالم ہے مجھ پر تم اپنی محبت واپس لو
جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں
تاروں کی بہاروں میں بھی قمر تم افسردہ سے رہتے ہو
پھولوں کو تو دیکھو کانٹوں میں ہنس ہنس کے گزارا کرتے ہیں
Wednesday, September 4, 2013
Couplet
Urdu Poetry
قلم میں حلم بھی ہے ناز اور وقار بھی ہے
اذان صبح بھی ہے شام بادہ خوار بھی ہے
مثال حضرت آدم گناہگار بھی ہے
حریم عصمت مریم کا پردہ دار بھی ہے
Sunday, September 1, 2013
Couplet |
Urdu Poetry
ایک لمحے میں کٹا ہے مدتوں کا فاصلہ
میں ابھی آیا ہوں تصویریں پرانی دیکھ کر
Sunday, August 25, 2013
Poetry
Urdu Couplets
سحرکی خوشیاں منانےوالو
سحر کےتیور بتا رہے ہیں
ابھی تواتنی گھٹن بڑھےگی
کہ سانس لینا محال ہو گا
جنہوں نےبستی اجاڑ ڈالی
کبھی توان کا حساب ہو گا
Friday, August 23, 2013
Memoirs
Muhammad Tufail | by Anwar Sadeed
Published in Weekly Nidai Millat dated July 05, 2012
Labels:
Anwar Sadeed,
Memoirs,
Muhammad Tufail,
Nidai Millat,
urdu literature
Wednesday, August 21, 2013
Memoirs
Raja Mehdi Ali Khan | by Anwar Sadeed
Published in Weekly Nidai Millat dated July 12, 2012
Labels:
Anwar Sadeed,
Memoirs,
Nidai Millat,
Raja Mehdi Ali Khan
Tuesday, August 20, 2013
#R4bian
#R4bian
R4BIA کیا ہے؟
یہ نشان دراصل مصر میں رابعۃ العدویہ کے میدان میں شہید ہوانے والے ہمارے ہزاروں مسلمان بھائیوں اور بہنوںسے اظہار یکجہتی کا نشان ہے اور یہ دہری کامیابی(Dubble Victory)کا نشان بھی ہے، یعنی دنیا میں بھی کامیابی اور آخرت ميں بھي كاميابي
R4BIA کا نشان کس نے بنایا؟
یہ نشان ترکی کے صدر طیب اردوعان نے بنایا اور اپیل کی ہے کہ اسے تمام مسلمان رابعۃ العدویہ کے شہیدوں سے اظہار یکجہتی کے لیے استعمال کریں
R4BIA جو بنانے سے آخر کیافائدہ ہوگا؟
نشان یا کوئی علامت اتحاد کو ظاہر کرتی ہے، اس نشان کو بنانے سے دنیاکو پتہ چلے گا کہ مسلمان رابعۃ العدویہ کے ظلم پرایک سوچ رکھتے ہیں
R4BIA کے نشان کو یہ مخصوص نام کیوں دیا گیاہے؟
عربی میں رابعہ چار کو کہتے ہیں، جب اس نشان کو بنایا جاتاہے تو اس میں اپنے ہاتھ کی چار انگلیوں کو بلند کیا جاتاہے، یہاں رابعۃ العدویہ کے میدان کی مناسبت سے رابعہ یعنی چار کے لفظ کو اجاگر کیاگیاہے
R4BIA کا نشان کیسے بنایا جائے؟
یہ بہت آسان ہے، اس نشان کو بنانے کے لیے اپنے انگوٹھے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہاتھ کی چارانگلیوں کو بلند کرلیاجائے، سوشل میڈیا پر اس نشان پر مبنی تصاویر کو پھیلایا جائے، اپنی گاڑیوں پر اسٹکر لگائے جائیں R4BIA
کے نشان سے ملتی جلتی کوئی مثال موجود ہے؟
جی ہاں! دوسری جنگ عظیم میں # VSignمتعارف کرایا گیا، وکٹری یا جیت کے اس نشان کو دنیا بھر میں استعمال کیاجاتاہے
?R4BIA کی اسپیلنگ، ہجے اتنی مختلف کیوں ہے! اس میں چار کے ہندسے کا استعمال کیوں
کیا گیاہے؟
اس نشان کا لفظی ترجمہ چار ہے اور اس کے ہجے میں اس 4 کے ہندسے کا استعمال کرکے اس کو ایک تخلیقی رنگ دے کر اس کے معنیٰ کو وسیع کرنے کی کوشش کی گئیہےR4BIA کو اردواور عربی میں کیسے لکھیں گے ؟
اس کو عربی/ اردو میں رابعہ بھی لکھا جاسکتاہے ، اردو میں چار اس لیے نہیں لکھا جاسکتا کہ اس نشان کے اصل معنیٰ گم ہوجائیں گے، بہتر یہ ہے کہ اس نشان کو اس کی اصل شکل R4BIAمیں ہی لکھا جائے رابعۃ العدویہ میں کیا ہوا تھا؟
مصر میں مسلمان فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے تھے، ان کا مطالبہ تھا کہ مصر میں اسلام پسند معزول صدر محمد مرسی کو بحال کیا جائے، رابعۃ العدویہ ایک میدان تھا جہاں دوماہ سے لاکھوں مسلمان خیمہ زن تھے،14 اگست 2013 کو جنرل سیسی کی فوج نے ان نہتے مسلمانوں پر بلڈوزر چڑھادہیے، ان کو ٹینکوں کے نیچے کچل دیا، خواتین، بچوں سمیت ہزاروں مسلمان شہید ہوگئے...
(by Asim, Farooq )
Monday, August 19, 2013
Memoirs
Dr. Akhtar Hussain Raipuri | By ANwar Sadeed
Published in weekly Nidai Millat dated August 23, 2012
Friday, August 16, 2013
Memoirs
Meerza Adeeb | by Anwar Sadeed
Published in Weekly Nidai Millat dated September 13, 2012
Labels:
Anwar Sadeed,
Meerza Adeeb,
Nidai Millat,
urdu literature
Wednesday, August 14, 2013
Urdu Poetry
فیض احمد فیض
دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیں
جیسے بچھڑے ہوئے کعبے میں صنم آتے ہیں
کر رہا تھا غم جہاں کا حساب
آج تم یاد بے حساب آئے
مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
کہاں گئے شب ہجراں کے جاگنے والے
ستارۂ سحری ہم کلام کب سے ہے
رنگ پیراہن کا، خوشبو زلف لہرانے کا نام
موسم گل ہے تمہارے بام پر آنے کا نام
(فیض احمد فیض )
Sunday, August 11, 2013
Poetry
Urdu Couplets of Ghalib
ان بتوں کو خدا سےکیا مطلب
توبہ توبہ خدا خدا کیجئے
رنج اٹهانےسے بهی خوشی ہو گی
پہلےدل، درد آشنا کیجئے
عرض شوخی، نشاط عالم ہے
حسن کواور خود نما کیجئے
دشمنی ہو چکی بہ قدروفا
اب حق دوستی ادا کیجئے
موت آتی نہیں کہیں غالب
کب تک افسوس زیست کا کیجئے
Saturday, August 10, 2013
Friday, August 9, 2013
In memory of Owais Sheikh
In memory of Owais Sheikh
Although the world keeps turning
And the Sun comes up every day
Life has never been the same,
Since you were called away.
You were so special person
So gentle, good and kind
And have left the sweetest memories behind.
Memories that will cherish me and will make me cry.
For the pain of losing you,
I have sustained will never die.
I know you live in Heavens now,
Still I miss you dearly and wish you all are here with us.
#RIP .Owais Sheikh 1984-August 09, 2013
There comes a moment
There comes a moment when our lives change forever, the moment we admit our weaknesses, the moment we rise to a challenge, the moment we accept the sacrifice, or let a loved one go and sometimes the change in our lives isn't answering to our prayers.
Thursday, August 8, 2013
Urdu Poetry
Amjad Islam Amjad
خواب ٹوٹ جاتے ہیں
وہموں کے ساۓ سے
عمر بھر کی محنت کو
پل میں لوٹ جاتے ہیں
اک ذرا سی رنجش سے
ساتھ چھوٹ جاتے ہیں
بھیڑ میں زمانے کی
خواب ٹوٹ جاتے ہیں
Monday, August 5, 2013
Poetry
Urdu couplets
یہ ورق ورق تیری داستان
یہ سبق سبق تیرے تذکرے
میں کروں تو کیسے کروں الگ
تجهے ذندگی کی کتاب سے
Sunday, July 21, 2013
Memoirs
(Late) Lutf Ullah Khan
This two episode saga of Lutf Ullah Khan was published in Nidai Millat in April dated 12 and 19 2012April 19 2012
Tuesday, July 16, 2013
One verse
ایک شعر
فقط باتیں اندهیروں کی محض قصے اجالوں کے
چراغ آرزو لے کر نہ تم نکلے نہ ہم نکلے
Monday, July 15, 2013
Learning to Dance in the Rain Movie
Learning to Dance in the Rain Movie: It almost sounds too simple to feel important, but one word... gratitude, can change your attitude, and thus your life, forever. Sarah Breathnach said it best... When we choose not to focus on what is missing from our lives but are grateful for the abundance that's present... We experience heaven on earth.
Saturday, July 13, 2013
Urdu Literature | Anwar Sadeed
In Memory of Ahmad Shameem
Published on Sept 20, 2012 |
Labels:
Ahmad Shameem,
all about poetry,
Anwar Sadeed,
Memoirs,
Nidai Millat
Thursday, June 27, 2013
Urdu couplet | Terrorism
مقتل کھلے هوئے ہیں مقفل خدا کا گھر
مقتل کھلے هوئے ہیں مقفل خدا کا گھر
مذہب شکم پرست اناؤں کی زد میں ہے
حیرت سے تک رہی ہیں عقیدت کی بستیاں
ایک کائنات کتنے خداؤں کی زد میں ہے
(سرور امان )
Thursday, June 20, 2013
خواجہ سعد رفیق کی شاعری
خواجہ سعد رفیق کی شاعری
ان کے آنے سے در و بام پہ آئ رونق
اجڑا اجڑا تھا شہر میرا دلدار کے بعد
زلف و رخسار و لب و دست حنائی کا بیاں
ہم سے لکھا نہ گیا تیرے اشعار کے بعد
(خواجہ سعد رفیق )
ایک دن جیو کے ساتھ بتاریخ ١٥ جولائی ٢٠١٢ .
Friday, June 14, 2013
Urdu Poetry
ھوتا ھی تو رھتا ھے وہ تاراج مسلسل
ھوتا ھی تو رھتا ھے وہ تاراج مسلسل
جس ملک پہ پل پڑتی ھوں افواج مسلسل
جو تاج پہن لے وہ یہی کرتا ھے خواھش
قائم رھے تا حشر مرا راج مسلسل
اک وقت تھا ،اس ملک میں تھی تاج کی عزت
فٹ بال بنا پھرتا ھے اب تاج مسلسل
مجھ جیسے ھی ھو جاتے ھیں اس شخص کے حالات
زچ کرتی ھیں جس شخص کو ازواج مسلسل
یہ دنیا درندوں کے تسلط میں ھے یارو
جو چیرتے رھتے ھیں مرا آج مسلسل
اس ملک میں اب مسخرے ایکٹو ھیں مری جاں
جگتیں ھی فقط ٹھہری ھیں اب کاج مسلسل
Monday, June 10, 2013
Ahmad Nadeem Qasmi's Concept of love
Ahmad Nadeem Qasmi's Concept of love
This article was published in Nidai Millat dated June 07, 2013
Labels:
Ahmed Nadeem Qasmi,
Aitbar Sajid,
Love,
Nidai Millat
Sunday, June 9, 2013
Habib Jalib for Fatima Jinnah
Habib Jalib for Fatima Jinnah
Some verses of Habib Jalib written for Presidential candidate Fatima Jinnah.
میں تو مایوس نہیں اہل وطن سے یارو
کوئی ڈرتا نہیں ،اب دار و رسن سے یارو
پھول دامن پہ سجاۓ ہوئے پھرتے ہیں وہ لوگ
جن کو نسبت ہی نہ تھی ، کوئی چمن سے یارو
ظلم کے سر پہ کبھی تاج نہیں رہ سکتا
یہ صدا آنے لگی ،کوہ و دمن سے یارو
منزل کیف و طرب اپنے قدم چومے گی
ہم گزر آئیں ہیں ، ہر رنج و محن سے یارو
کتنے خاموش تھے ، چپ چپ تھے رستے گلیاں
یہ زمیں بول اٹھی ، مرے سخن سے یارو
(حبیب جالب )
Saturday, June 8, 2013
One Verse | ایک شعر
ایک شعر
کیسا کیسا بول رہے ہیں پودے جیسے لوگ
پیڑ بڑے خاموش کھڑے ہیں کیسے کیسے لوگ
Friday, June 7, 2013
احمد ندیم قاسمی
احمد ندیم قاسمی
دشمن بھی جو چاہے تو مری چھاؤں میں بیٹھے
میں ایک گھنا پیڑ سر راہ گزر ہوں
وہ اعتماد ہے مجھ کو سرشت انساں پر
کسی بھی شہر میں جاؤں ، غریب شہر نہیں
میں تو اس وقت سے ڈرتا ہوں کہ وہ پوچھ نہ لے
یہ اگر ضبط کا آنسو ہے ، تو ٹپکا کیسے ؟
جب بھی دیکھا ہے تجھے عالم نو دیکھا ہے
مرحلہ طے نہ ہوا تیری شناسائی کا
کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا
میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا
حیران ہوں کہ دار سے کیسے بچا ندیم
وہ تو غریب و غیور انتہا کا تھا
پوچھ بیٹھا ہوں میں تجھ سے تیرے کوچے کا پتہ
تیرے حالات نے کیسی تیری صورت کر دی
پورے قد سے جو کھڑا ہوں تو یہ تیرا ہے کرم
مجھ کو جھکنے نہیں دیتا سہارا تیرا
(احمد ندیم قاسمی )
The song of Justice
The song of Justice
Thursday, June 6, 2013
20 sec reading | Bad News
Bad News
Labels:
20 sec reading,
Bad news,
Desperate housewives,
Randomness
Wednesday, June 5, 2013
15 Sec reading | یادیں
یادیں
لمحہ لمحہ گزر جانے والا وقت یاد میں ڈھل رہا ہے اور یادیں خوشنما ہوں تو اس
کے رنگ آنکھوں میں بسے رہ جاتے ہیں -یوں گل رنگی خوش رنگی بن جاتی ہے -
اچھی یادیں یوں بھی سرمایہ ہوتی ہیں -کتاب میں رکھے گلاب کی طرح ، جس کی
خوشبو ورق ورق میں بس جاتی ہے - ان خطوط کی طرح جس کے لفظ مٹ گۓ ہوں
، تحریر اپنی دھندلاہٹ کے ساتھ پھر بھی سطر پر موجود ہو - کسی نرم مسکراہٹ
کی طرح جو ان کہی بات پر لبوں سے ابھری ہو اور معدوم ہو گئی ہو -
Tuesday, June 4, 2013
بچپن
بچپن
گرمیوں میں جب گھر والے سو جاتے تھے
دھوپ کی انگلی تھام کے ہم چل پڑتے تھے
ہمیں پرندے کتنےپیار سے تکتے تھے
ہم جب ان کے سامنے پانی رکھتے تھے
موت اپنی آغوش میں ہمیں چھپاتی تھی
قبرستان میں جا کر کھیلا کرتے تھے
راستے میں اک ان پڑھ دریا پڑتا تھا
جس سے گزر کر پڑھنے جایا کرتے تھے
جیسے سورج آ کر پیاس بجھانے گا
صبح سویرے ایسے پانی بھرتے تھے
اڑنا ہم کو اتنا اچھا لگتا تھا
چڑیاں پکڑ کر انکو چوما کرتے تھے
تتلیاں آ کر ہم کر بیٹھا کرتی تھیں
ہم پھولوں سے اتنا ملتے جلتے تھے
ملی تھی جنہیں جوانی راستے میں
ہم تو گھر سے بچپن اوڑھ کے نکلے تھے
Monday, June 3, 2013
ضعیف گر نظر پڑے رسول کا جمال بن
ضعیف گر نظر پڑے رسول کا جمال بن
ضعیف گر نظر پڑے رسول کا جمال بن
قوی اگر ہو سامنے تو قہر ظل جلال بن
خدا کے آگے سر جھکا کہ سر کشوں کا سر جھکے
قضا ستم گروں کی ہو ستم زدوں کی ڈھال بن
Sunday, June 2, 2013
Mustafa Zaidi | Revolution
Mustafa Zaidi | Revolution
میرے دل پہ کیسے کیسے یہ الم گزر رہے ہیں
میرا شہر جل رہا ہے میرے لوگ مر رہے ہیں
کوئی اور تو نہیں ہے پس خنجر آزمائی
ہمی قتل کر رہے ہیں ہمی قتل ہو رہے ہیں
(مصطفیٰ زیدی )
Saturday, June 1, 2013
Urdu couplet
Urdu couplets
میرے بس میں اگر ہوتا ہٹا کر چاند تاروں کو
میں نیلے آسماں پہ تیری آنکھیں بنا دیتا
شجر ہوتا تو لکھ لکھ کے تمہارا نام پتوں پر
تمہارے شہر کی جانب ہواؤں میں اڑا دیتا
(نا معلوم )
Friday, May 31, 2013
Memoirs | Ahmed Nadeem Qasmi
Ahmad Nadeem Qasmi | A short autobiography
This was published in Weekly Nidai Millat dated 26 July 2012
Labels:
Ahmed Nadeem Qasmi,
Anwar Sadeed,
Memoirs,
Nidai Millat
Thursday, May 30, 2013
فیض احمد فیض
فیض احمد فیض
ساتھ جیسے بہتا چلا جاتا ہے
شام کے یہ پیچ و خم ، ستاروں سے
زینہ زینہ اتر رہی ہے رات
یوں صبا پاس سے گزرتی ہے
جیسے کہہ دی کسی نے پیار کی بات
اور پھر یہ سحر کار لائنیں کہ
جلوہ گاہ و وصال کی شمعیں
وہ بجھا بھی چکے اگر تو کیا
چاند کو گل کریں تو ہم جانیں
(فیض احمد فیض )
20 sec reading | Name never tell you who someone is
Name never tell you who someone is
What's in the name, the label we attach to the people, tells us everything we need to know. If we say she is just a child, does this mean she is truly innocent. Does calling her a drug dealer prove she is purely evil. Will a man known as preacher always practice what he preaches. Can a man braded a villain will access the qualities of a hero. The truth is a name can never really tell you who someone is. Any more that it can tell you what they are capable of.
(Desperate Housewives)
Mother day
Mother Day
It happens the second of Sunday every MAY. We celebrate the women who give us life and so much more. The one who protect us at all costs. Who has the courage to fight those who would do us harm. Who put our happiness ahead of their own. But mostly we celebrate a mother's love which is constant, eternal and there from the very beginning.
(Desperate Housewives)Wednesday, May 29, 2013
5 Sec Reading | Definition of Democracy
Democracy
Urdu Poetry | ہم دھرتی کے پہلے کیڑے
ہم دھرتی کے پہلے کیڑے
ہم دھرتی کے پہلے کیڑے ہم دھرتی کا پہلا ماس
دل کے لہو سے سانس ملا کے سُچا نور بناتے ہیں
اپنا آپ ہی کھاتے ہیں اور ریشم بُنتے جاتے ہیں
خواب نگر کی خاموشی اور تنہائی میں پلتے ہیں
صاف مصفّا اُجلا ریشم تاریکی میں بُنتے ہیں
کس نے سمجھا کیسے بُنے ہیں چاندی کی کرنوں کے تار
کُنجِ جگر سے کھینچ کے لاتے ہیں ہم نُور کے ذرّوں کو
شرماتے ہیں دیکھ کے جن کو نیل گگن کے تارے بھی
ہم کو خبر ہے ان کاموں جاں کا زیاں ہو جاتا ہے
لیکن فطرت کی مجبوری ہم ریشم کے کیڑوں کی
سُچا ریشم بُنتے ہیں اور تار لپیٹتے جاتے ہیں
آخر گُھٹ کے مر جاتے ہیں ریشم کی دیواروں میں
کوئی ریشم بُن کے دیکھے اتنے سارے آزاروں میں
Couplets of Saghir Siddiqui
Couplets of Saghir Siddiqui
بے رنگ شفق سی ڈھلتی ہے ، بے نور سویرے ہوتے ہیں
شاعر کا تصور بھوکا ہے ، سلطان یہاں بھی اندھے ہیں
(ساغر صدیقی )
Labels:
poverty,
Revolution,
Saghir Siddiqui,
urdu literature,
Urdu poetry
Monday, May 27, 2013
Urdu verse on help
Urdu verse on "Help"
کبھی کچھ کام بھی آؤ وگرنہ نام کا کیا ہے
ہمارا بھی نہیں رہنا تمہارا بھی نہیں رہنا
Saturday, May 25, 2013
Absolute Truth
اقبال
گرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم اذاں لا الہٰ الا للہ
(اقبال )
Although the society has idols hidden in its sleeves
I am under the command to call all to absolute truth
(Iqbal)
Friday, May 24, 2013
تم نے ہر عہد میں ہر نسل سے غداری کی
تم نے ہر عہد میں ہر نسل سے غداری کی
تم نے ہر عہد میں ہر نسل سے غداری کی
تم نے بازاروں میں عقلوں کی خریداری کی
خوف کو رکھ لیا خدمات پہ طمعداری کی
اور آج تم مجھ سے میری جنس گراں مانگتے ہو ؟
حلف ذہن و وفاداری جاں مانگتے ہو
طائفے والوں سے ڈھولک کی صدا سے مانگو
مجھ سے بولو گے تو خنجر سے عدو بولے گا
گردنیں کاٹ بھی دو گے تو لہو بولے گا
Friday, April 12, 2013
Randomness
Randomness
What is there in this body, it's only the cover of the soul..
What's there in this pain.. It's the search of love only
This wish to love, has destroyed me, I have only lost, in all the ways
What's your wish
This wish to love, has destroyed me, I have only lost, in all the ways
What's your wish
You destroyed my heart and soul
What's our punishment too
You have made even fidelity infidel
Wow, how you separated me from life
Where should I keep looking
Hats your wish
You destroyed my heart and soul
What's your punishment too
You have made even fidelity infidel
Wow, how you separated me from life
Where should I keep looking
There, where only you are my cover,
There where there is only your search
There where hope ends with you only
There only begins and ends my life
There, where only you are my cover,
There where there is only your search
There where hope ends with you only
There only begins and ends my life
What is there in this body, it's only the cover of the soul..
What's there in this pain.. It's the search of love only
This wish to love, has destroyed me, I have only lost, in all the ways
This wish to love, has destroyed me, I have only lost, in all the ways
Tuesday, April 2, 2013
Subscribe to:
Posts (Atom)